the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نیویارک،25مارچ(ایجنسی) شہر اپنی منفرد اور معروف عمارتوں کے سبب مشہور ہے اور اب مین ہیٹن کے علاقے میں دنیا کی بلند ترین عمارت کا تخیلاتی منصوبہ شہر کو ایک نیا منظر عطا کر دے گا۔ اس منصوبے کا نام The BIG BEND ہے۔
اگرچہ ابھی تک یہ منصوبہ ایک تخیلاتی تصور کے طور پر اوراق کی زینت ہی بنا ہوا ہے تاہم اگر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنا دیا گیا تو کمان کی شکل کے یہ دو متصل ٹاور دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل کر لیں گے۔

اس سلسلے میں ناقابلِ یقین بات یہ ہے کہ اپنی نوعیت کی پہلی عمارت ہو گی جس میں ٹاور کے اندر خم دار صورت میں



چلنے والی لفٹوں کا نظام نصب کیا جائے گا۔


اس خیالی منصوبے کا خاکہ OIIO نامی ڈیزائننگ اسٹوڈیو نے تیار کیا ہے ۔ اسٹوڈیو کا کہنا ہے کہ " نیویارک میں انجینئر حضرات ایسی فلک بوس اور بارعب عمارتوں کو ڈیزائن کرنے کے لیے کوشاں ہیں جن سے شہر کے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو۔ ہمارے ڈیزائن کردہ ٹاور میں بلندی کے بجائے لمبائی بذات خود فیصلہ کن عامل ہے۔ اس خیال کی بنیاد عمارت کی مجموعی لمبائی کو ایک یونٹ شمار کرنے پر ہے جس نے اس اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ بنا دیا ہے"۔

اس عمارت کی مجموعی لمبائی 4000 فٹ ہو گی اور یہ مکمل طور پر شیشوں سے ڈھکی ہو گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.